CSS 2025 MPT Urdu Notes

CSS 2025 MCQs- Based Preliminary Test (MPT)

Urdu Grammar Notes — Aamir Mahar

قواعد کی تعریف

ہر زبان (اُردو، عربی، فارسی، انگریزی) کے اصول اور قوانین ہوتے ہیں جن سے زبان کو سمجھنا ، سیکھنا ، پڑھنا اور لکھنا آسان ہوجاتا ہے۔ ان اصول اور قوانین کو قواعد کہا جاتا ہے۔ قواعد لفظ عربی زبان سے نکلا ہے جس کے معنی ترتیب دینا اور منظم کرنا ہے۔ قواعد کو انگریزی زبان میں گرامر کہتے ہیں۔ قواعد کی مدد سے ہم الفاظ اور جملوں کو ترتیب دینا اور اسے استعمال کرنا سیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کہاں کہاں بولنا ہے وہ بھی سیکھ سکتے ہیں۔

کسی بھی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے اس کے قواعد یا گرامر کو سیکھنا ضروری ہوتا ہے۔ یہاں آپ کو اُردو قواعد کے متعلق معلومات فراہم کی جائےگی۔

قواعد کی اقسام


زیادہ تر کتب میں اس کی دو اقسام یعنی علم صرف اور علم نحو کا ذکر ملتا ہے۔

علم صرف

علم صرف قواعد کی وہ قسم ہے جس میں الفاظ سے بحث کی جاتی ہے۔اس میں الفاظ کی بناوٹ ، ساخت اور معانی کو وضاحت سے پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں الفاظ کے مذکر ، مونث ، واحد ، جمع ، اسم ، فعل اور حرف وغیرہ ہونے کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے تاکہ واضح ہوجائے کہ کون سا لفظ کیا حیثیت رکھتا ہے۔علم صرف میں ماہر شخص کو صرفی کہا جاتا ہے۔

علم نحو

علم نحو قواعد کی وہ قسم ہے جس میں مرکب جملوں اور عبارتوں سے بحث کی جاتی ہے۔ اس میں جملوں کو جوڑنا ، توڑنا اور ان کا آپس میں تعلق معلوم کرنا سیکھا جاتا ہے۔ علم نحو میں ماہر شخص کو نحوی کہا جاتا ہے۔

Get your printable copy in PDF Format by clicking here—